قومی ہاکی ٹیم کا اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

0 117

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 49 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

45 کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی صبح و شام بھر پور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ، ملائشیا، کینیڈا، چلی اور چین کی ٹیمیں شامل ہونگی۔عمان میں منعقدہ ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں انگلینڈ ، ملائشیا، پاکستان اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی کی ٹیمیں شامل ہیں،ایف آئی ایچ نے مختلف ممالک میں پول ترتیب دیکر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایونٹس منعقد کئے ہیں۔

پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے ہر ایونٹ سے ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی اہل ہونگی۔ قومی ٹیم 2016 اور 2020 میں کوالیفائی نہ کرسکی اور ہماری کوشش ہوگی اس بار قومی ٹیم پیرس اولمپک 2024 کے لئے کوالیفائی کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.