آل انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں اختتام پذیر ہو گیا

0 73

آل انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری تھے ۔

انہوںنے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،بوائز کے کبڈی مقابلوں میں فیصل آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور اور سرگودھا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

اسی طرح ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں سوات نے فتح حاصل کی جبکہ پشاور اور سرگودھا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے 33 بورڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.