کینسر کے خلیات کو 99 فیصد تک ختم کرنے والا طریقہ کار تلاش کرلیا گیا
امریکا کے سائنسدانوں نے نیئر انفراریڈ لائٹ کے ذریعے aminocyanine مالیکیولز کو متحرک کیا جو کینسر زدہ خلیات کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔
مالیکیولر جیک ہیمرز کےطریقہ کار کینسر ختم کرنے والی پرانی مالیکیولر مشین Feringa-type motors سے 10 لاکھ گنا تیز ہوگا اور مالیکیولر جیک ہیمرز کو عام روشنی کی بجائے انفراریڈ لائٹ سے متحرک کیا جائے گا۔
اس نئے طریقہ کار کی آزمائش لیبارٹری میں بنائے گئے کینسر کے خلیات پر کی گئی اور 99 فیصد خلیات کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
اس طریقہ کار کی آزمائش خون کے کینسر کی رسولی کا سامنا کرنے والے چوہوں پر بھی کی گئی تھی اور ان میں سے 50 فیصد جانور کینسر سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کے مطابق یہ پہلی بار دریافت ہوا ہے کہ مالیکیولر plasmon کو اس طریقے سے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان کے ذریعے کینسر کے خلیات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،ایسی عام غذائیں جن کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے
plasmon سے مالیکیولز کو کینسر کے خلیات کی جھلی سے جڑنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ایسا ارتعاش پیدا ہوتا ہے جس سے بیمار خلیات ختم ہوتے ہیں۔
وہ دیگر اقسام کے مالیکیولز کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ان کے اثرات کی جانچ پڑتال کی جاسکے،اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کیمسٹری میں شائع ہوئے۔