عراق، صیہونی حکومت کا جاسوسی اڈہ تباہ

0 161

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر شمال مشرقی علاقے اربیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی مزاحمت کی جانب سے شمالی عراق میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں لوگوں کی ہلاکت کے جواب میں اربیل کے شمال مشرق میں صبح کیا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری رکھے گی۔

باخبر ذرائع نے تسنیم کو بتایا کہ اس حملے میں اس جاسوسی مرکز میں موجود کئی افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.