پشاور، بھتہ خوری میں افغان سمز کا استعمال، سی ٹی ڈی کا آئی جی کو خط تحریر

0 108

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بھتہ خوری میں بڑھتے ہوئے افغان سم کے استعمال کے پیش نظر آئی جی پولیس کو خط ارسال کیا ہے جس میں افغان سم کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت خارجہ کے ذریعے افغان ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کےساتھ میکینزم وضع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بھتہ خوری میں 99 فیصد غیرملکی بالخصوص افغان سم استعمال ہوتی ہیں جن تک رسائی کی صلاحیت سی ٹی ڈی کے پاس نہیں ہے جس کے باعث دہشتگردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھتہ خوری میں استعمال غیرملکی موبائل نمبر کے ڈیٹا تک رسائی کی صلاحیت سی ٹی ڈی کے پاس نہیں لہٰذا واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے سی ٹی ڈی کو پوائنٹ آف کنٹیکٹ کا درجہ دیاجائے۔

بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے ایک ہزار 519 افغان نمبرز کو بلاک کیا جائے، 2014 سے اب تک بھتہ خوری کے 626 واقعات رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جب کہ غیرملکی نمبرز تک رسائی نہ ہونے سے صرف 393 کیسز میں جزوی پیش رفت ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.