فلسطینی مجاہدین کی کارروائی، ایک افسر سمیت 3 صیہونی فوجی ہلاک
صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ شمالی غزہ میں جنگ کے دوران گعفاتی بریگيڈ کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے، صیہونی حکومت کے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے ان تین فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ، جنگ غزہ میں غاصب فوجیوں کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار سو اٹھانوے تک پہنچ گئی ہے-
صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ھاگاری نے منگل کی رات کو بھی غزہ ميں نو صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ ان جھڑپوں میں متعدد صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اگرچہ ان کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا گيا ہے- صیہونی فوج نے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک سرکاری طور پر اپنے چار سو اٹھانوے فوجیوں اور افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-
در ایں اثنا صیہونی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی جس تعداد کا اعلان صیہونی فوج کر رہی ہے وہ اسپتالوں کی جانب سے زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے بہت مختلف ہے-