پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست مسترد

0 76

بگ بیش لیگ نے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کا این او سی بڑھانے کیلئے پی سی بی سے رجوع کیا تھا،سڈنی تھنڈرز، میلبرن اسٹارز نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

حارث روف،اسامہ میر،زمان خان کے بگ بیش کے لیے این او سی کی معیاد کل ختم ہو جائے گی،پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔

تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت بڑھانے کی بگ بیش لیگ کی درخواست مسترد کر دی اور بگ بیش فرنچائزز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.