پی ٹی آئی کو محنت کرنی ہو گی پہلے بغیر محنت کے آئے تھے،آصف زرداری

0 110

نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، ان شاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے، پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.