اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 7 روزہ سمر ورکشاپ کا انعقاد بھٹ شاہ میں کیا گیا

ورکشاپ میں علماء کرام، دانشور حضرات اور تنظیمی سینئرز نے موضوعاتی دروس دیئے، جبکہ نماز باجماعت، روزانہ درس تجوید، دعائے کمیل، شب شہداء، اسکل ڈویلپمنٹ کے سیشنز، ایجوکیشنل کانفرنس، گروپ ڈسکشنز، کھیلوں کے مقابلے، تفریحی سرگرمیاں، احکام کی عملی تربیت جیسے پروگرام منعقد کیے گئے

0 180

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سات روزہ سمر ورکشاپ کا انعقاد بھٹ شاہ سندھ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران 7 روزہ سمر ورکشاپ کا انعقاد مرکزی صدر حسن علی سجادی کی زیر صدارت 29 جون تا 5 جولائی اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں کیا گیا۔ سمر ورکشاپ میں علماء کرام، دانشور حضرات اور تنظیمی سینئرز نے موضوعاتی دروس دیئے، جبکہ نماز باجماعت، روزانہ درس تجوید، دعائے کمیل، شب شہداء، اسکل ڈویلپمنٹ کے سیشنز، ایجوکیشنل کانفرنس، گروپ ڈسکشنز، کھیلوں کے مقابلے، تفریحی سرگرمیاں، احکام کی عملی تربیت جیسے پروگرام منعقد کیے گئے۔ ورکشاپ کے آخری روز شرکاء سے امتحان لیا گیا، بعد ازاں کامیاب شرکاء میں اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے سمر ورکشاپ کا اختتام ہوا۔


 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.