پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام باشعور ہیں،مزید نفرتوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، نفرتوں کی سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے۔
بڑی جماعتوں کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ الیکشن نہیں چاہتیں،اس وقت پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے، ہمارا فوکس اس وقت اپنے ووٹرز کو اعتماد دینا ہے، عوام سمجھدار ہیں غلط فیصلہ نہیں کریں گے۔
پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جاری ہیں،کاغذات نامزدگی فارم جمع ہونے کے بعد امیدواروں کا فیصلہ ہوگا، پیپلز پارٹی الیکشن میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گئی، اندرون سندھ سے 100 فیصد سیٹیں پی پی جیتے گی۔