قیمت میں 500روپے کی کمی، سونا 218000روپے تولہ ہو گیا

0 122

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2055ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 218000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے پر مستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.