اسرائیل اور مجاہدین کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں،امریکی صدر

0 161

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے مصر میں اسرائیل اور حماس کے عہدیداروں کی ملاقات کا امکان ہے۔

اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حملوں میں ایک ہفتے کے وقفے کی پیشکش کی ہے، ایک ہفتے کے وقفے میں غزہ میں مزید امداد کی رسائی بھی شامل ہو گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کو آخر تک جاری رکھیں گے، حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی مقاصد ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 8 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے تقریباً 129 فوجی یرغمال بنا رکھے ہیں،چند روز قبل اسرائیل نے حماس کی قید سے فرار ہونے والے اپنے ہی تین اسرائیلی فوجیوں کو حماس سے تعلق کے شبہے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

جس کے خلاف اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے جبکہ اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.