نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپیہ 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کے مطابق اضافہ مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے، بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2024 اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین جنوری،فروری اورمارچ میں ایک روپے 15پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
ڈسکوز کے بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔