جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، یاد رہے کہ شنزو ابے نے 2020ء میں خرابی صحت کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، الیکشن مہم میں تقریر کے دوران سینے میں گولی ماری گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم شنزو ابے خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد شنزو ابے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، یاد رہے کہ شنزو ابے نے 2020ء میں خرابی صحت کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔