رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر64 فیصد کمی دیکھی گئی۔
نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ18کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا،رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.16 ارب ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔ دوسری جانب پاکستان کی چین کو برآمدات72.78 فیصد اضافے سے1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور چینی مارکیٹ میں سازگار قیمتیں ہیں۔