تیسرا ون ڈے،پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈکو سپر اوور میں ہرادیا

0 48

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے،اس سے قبل اس کی واحد کامیابی نومبر 2017 میں شارجہ میں تھی ۔

جہاں اس نے ثنا میر کی 4 وکٹوں اور بسمہ معروف کے ناقابل شکست 36 رنز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلا ون ڈے 131رنز سے اور دوسرا ون ڈے ایک وکٹ سے جیتا تھا،تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے، جواب میں پاکستان ویمنز نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 251 رنز بنائے اور اسکور برابر ہوگیا۔

سپر اوور میں پاکستان ویمنز نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے ایک چوکےکی مدد سے 8 رنز بنائے اور فاطمہ ثنا نے 2 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی ٹیم سعدیہ اقبال کے سپر اوور میں 8 رنز بناسکی لیکن اس کوشش میں اس کی دونوں بیٹرز ایمیلیا کر اور سوفی ڈیوائن آؤٹ ہوگئیں،اس سے قبل نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات ایمیلیاکر اور میڈی گرین کی عمدہ بیٹنگ تھی۔

ایمیلیا کر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے، میڈی گرین نے تین چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.