القسام بریگیڈ کے جوابی حملے، صیہونیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ

0 283

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے اس نے صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی آبادی کے علاقے نیر اسحاق کو اپنے رجو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے بیان میں آیا ہے کہ شمالی خان یونس میں صیہونی پیدل فوج کے ایک بکتربند دستے کو جوابی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں اس صیہونی فوجی دستے کو خاصا نقصان پہنچا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی ایک بیان میں القسام بریگیڈ کے ساتھ المغراقہ نامی علاقے میں انجام دیئے جانے والے ایک مشترکہ آپریشن میں صیہونی فوج کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی خان یونس میں الزلال مسجد کے اطراف میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھی القدس بٹالین نے نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان کے مطابق جنوبی دیرالبلح میں بھی صیہونی فوجی ٹھکانے صیہونی جارحیت کے جواب میں حملوں کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.