مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےلاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہم و گمان میں نہیں تھا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا جائےگا۔
تقریباً ایک لاکھ روپے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کیا گیا، مقصد صرف وزیراعظم کو نکالنا تھا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا،میں صبح وزیراعظم تھا اور شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا۔
آئین و قانون میں گنجائش نہ ہونےکے باوجود وزیراعظم کو نکالنا تھا ، آئی ایم ایف کو ہم نے خدا حافظ کہا تھا، ہم غیر ملکی قرضے واپس کررہے تھے۔
کراچی میں ہم نے 2200 میگاواٹ پاور پلانٹ قائم کیا، چترال والوں سے پوچھوں گا ٹنل مجھ سے بنواتے ہیں ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں، کراچی سے حیدرآباد جو بنائی گئی وہ موٹروے نہیں، ہم ترقی والے لوگ ہیں،غریبوں کا دکھ بانٹنے والے لوگ ہیں۔