کراچی، ماڑی پور میں سلینڈر دھماکہ،عمارت زمین بوس، 3 افراد جاں بحق

0 112

ماڑی پور مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب سلینڈر کے دھماکے سے ایک عمارت گر گئی، عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی عارف راؤ اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ جو عمارت دھماکے سےگری اس کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی۔

گیس سلینڈر سے بھری سوزوکی دکان میں سلینڈر دینے آئی تھی، گیس سلینڈر دکان میں منتقلی کے دوران دھماکاہو گیا، دھماکے سے اب تک 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں دو بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی، زخمیوں میں 6 افراد آگ سے بھی جھلسے ہیں، گرنے والی عمارت کے اطراف تین عمارتیں متاثر ہوئی ہی، متاثرہ عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.