جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا

0 118

جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو سینٹ جارج پارک ، کبیحا میں کھیلا جائے گا ۔

بھارتی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔ پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے میچ میں پروٹیز نے مہمان بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان پروٹیز ٹیم کو 106 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے ۔

تین ون ڈے اور دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر کو بولینڈ پارک، پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کو لوکیش راہول لیڈ کریں گےجبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو ایڈن مارکرم لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائےگا ۔

دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.