فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی، اسرائیل کے 2 ٹینک تباہ

0 198

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے جوان، غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور شدید جھڑپوں کا سلسلہ شمالی غزہ میں تل زعتر، جبالیہ کیمپ کے ساتھ ساتھ شمال مغربی غزہ میں شیخ رضوان تک پھیل کیا گیا ہے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے دو ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی سازوسامان کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی غزہ میں فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.