پی ٹی آئی کی آر اوز کی تقرری معطل کرانا جمہوریت کیخلاف سازش ہے، احسن اقبال

0 121

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پوری قوم کی نظریں انتخابات پر ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے آر اوز کی تقرری کو معطل کروانا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

بانی پی ٹی آئی جب باہر تھے تو بھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور اب جیل میں ہیں تو الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے 90 فیصد سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز چھوڑ چکے ہیں۔

(ن) لیگ کے لوگ بدترین حالات میں بھی چھوڑ کر نہیں گئے، پی ٹی آئی نے پہلے بھی 2 صوبوں میں حکومتیں گرا کر جمہوریت پر خودکش حملہ کیا مگر ناکام ہوئے، انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

الیکشن کمشنر ضروری اقدامات کرکے الیکشن کروائے، الیکشن عمل بروقت ہونا چاہیے کیونکہ پی ٹی آئی اس بار پھر سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کے لیے عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.