ینگ ڈاکٹرز پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

0 104

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں غیر مشروط طور پر تین ہفتوں سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنرل اسپتال میں رات گئے بیٹھک میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت صوبائی وزرا صحت و تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور منصور قادر نے کی۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے ۔

منصور قادر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے غیر مشروط طور پر ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کرکے حکومت کو اچھا تاثر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.