سردی کی چھٹیوں میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا ء کی مفت سفری سہولت ختم

0 128

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا وطالبات کیلئے 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں میں مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے سبب میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.