پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے شکست دیدی

0 171

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار 90 رنز کی اننگز کی بدولت گرین شرٹس نے 220 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم نے آخری وکٹ پر پاکستان کا دیا ہوا ہدف سات گیندیں قبل حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ندا ڈار کی جگہ قیادت کرنے والی فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا، بد قمستی سے بولرز آخری وکٹ حاصل نہ کر سکیں۔

میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنرغلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے، آخری ون ڈے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.