پہلے ٹیسٹ میں 4 فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ درست رہا، بولنگ کوچ عمر گل

0 125

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم 487 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں فاسٹ بولرز نے لیں۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6، خرم شہزاد نے 2، شاہین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لیے ہیں، دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 38 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف بولنگ مشکل ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں بولنگ کرتے آرہے ہیں۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بولر ہیں، وائٹ بال سے ریڈ بال میں آکر بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے لمبے عرصے سے ٹیسٹ نہیں کھیلے، ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھے ردھم کے ساتھ بولنگ کریں گے۔

فاسٹ بولرز کی رفتار میں کمی ضرور نظر آرہی ہے، بولنگ یونٹ نے 10 وکٹیں لیں جس سے ان کی کاکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے البتہ نئی بال کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں ہو رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.