درخواست پر الیکشن میں تاخیر کا جواز نہیں، پی ٹی آئی آر اوز کےمطالبے پر قائم

0 116

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا بھی مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے نہیں کرنے دیے جا رہے، کسی مہم میں شامل نہیں ہونے دیا جارہا، چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ میں نااہلی کیس کا فیصلہ جلد ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ 8 فروری کوانتخابات کرانے کے فیصلے پرعمل درآمد کرائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.