پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

0 118

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔

آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آبادکےحوالے سے تمام معاملات کو دیکھاگیا، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے،مگر دعاگو ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔

تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی، تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں،انہوں نے میری نامزدگی کی جبکہ بانی پی ٹی آئی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ،میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے، میری خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.