سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء بابر غوری کئی سال بعد پاکستان پہنچ گئے تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انہیں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء بابر غوری کی چند روز قبل مقامی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد فورسز نے ان کیخلاف نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بابر غوری نے ضمانت قبل از گرفتاری ملنے کے بعد پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فورسز کی جانب سے نئے مقدمات قائم کرنے کے اعلان کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر نہیں کیا۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا، انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جہاں نیب اور پولیس ان سے تفتیش کررہی ہے۔
سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد کے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے بابر غوری پر سنگین الزامات عائد کئے تھے جبکہ ان پر منی لانڈرنگ اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے، ان دونوں مقدمات میں سابق وزیر کو ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر غوری کیخلاف مقامی بلڈر کی مدد سے زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔