چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، ججز اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان

0 102

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن ،اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک تھے۔

نجی میڈیا کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے اور انہوں نے ججزکو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، ججز کے اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل آنے پر ہی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل185 کے تحت تیار کی جارہی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور سینیئر ترین ججز سپریم کورٹ میں موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی اپیل آنے کی صورت میں فوری بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا اور انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے،انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54واں دن بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.