صیہونی فوج نے فلسطینوں کی قید میں موجود اپنے 3 شہری مار دیئے

0 212

صیہونی فوج غزہ میں لڑائی کے دوران خطرہ محسوس ہونے پر غلطی سے حماس کی زیر حراست تین یرغمالیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو شدید لڑائی کی وجہ سے دیر البلاح، خان یونس اور رفح کے اسپتالوں میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی آمد ہوئی۔ ہلاک ہونے والے تینوں یرغمالیوں کی شناخت ہوگئی ہے، جنہیں حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

یرغمالیوں کو شیجائیہ میں مارا گیا، جہاں حالیہ دنوں میں صیہونی فوج حماس کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔ یرغمالیوں موت کے حوالے سے صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ شیجائیہ میں لڑائی کے دوران فوج نے غلطی سے تین صیہونی یرغمالیوں کو خطرہ محسوس ہونے پر ماردیا۔

ترجمان ریئر ایڈم ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تینوں یا حماس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے یا چھوڑ دیے گئے تھے لیکن ہمیں ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں، ہم اس معاملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ میں تینوں افراد کی موت پر گہرے دکھ اور ٖغم کا اظہار کرتا ہوں، جنہیں اغوا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جب حماس نے سات اکتوبر کو صیہونی حکومت پر حملہ کرکے ایک ہزار200 افراد کو ہلاک کیا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.