ایران : پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں افسران سمیت 11 پولیس اہلکار ہلاک

0 198

ایران کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سیستان اور بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع راسک ٹاؤن میں صبح 2 بجے مسلح افراد کے حملے میں سینیئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس حملے کا الزام ایک علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پرعائد کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.