72 گھنٹے میں غاصب صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیاں تباہ

0 207

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعرات کی رات کو بتایا کہ القسام کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے مختلف محاذوں پر غاصب صیہونی فوج پر زبردست حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے اس حملے میں غاصب صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فلسطینی مجاہدین نے دشمن کی فوج پر مختلف قسم کے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں غاصب فوج کو خاصا جانی نقصان ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.