صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے سامنے ہاتھ پھیلا دیا

0 211

جنگ کے میدان میں بے شمار شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے مکینوں کے لئے نوٹس جاری کیا ہے جس میں شدت سے کہا گیا کہ وہ رقم وصول کرنے کے عوض حماس کے رہنماؤں کی معلومات تل ابیب کو فراہم کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ان اعلانات میں جو گزشتہ جمعرات 14 دسمبر سے گردش کر رہے ہیں، صیہونی فوج نے حماس کے 4 رہنماؤں کے نام شامل کیے ہیں اور اطلاع ملنے کے بعد رابطے کا نمبر بھی لکھا ہے۔

غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار کے بارے میں کسی بھی معلومات کے لیے تل ابیب نے 4 لاکھ ڈالر، ان کے بھائی اور حماس کے سینئر فیلڈ کمانڈ محمد السنوار کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ ڈالر، حماس کے ایک آپریشنل کمانڈر رافع سلامہ کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 2 لاکھ ڈالر اور القسام بٹالین کے کمانڈر محمد ضیف کے بارے میں اطلاع دینے والے 1 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

الجزیرہ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ غزہ پر فضائی بمباری اور زمینی حملہ 70 ویں دن میں داخل ہونے کے بعد، اسرائیل تحریک حماس کے بعض رہنماؤں تک پہنچنے کی اپنی ناکام اور مایوس کن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں ان نوٹسز اور اعلانات کی تقسیم کو صیہونی حکومت کا نیا اور پرانا ہتھیار” قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب فوج یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح وہ لوگوں کو معلومات افشاء کرنے پر اکسا سکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.