پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا

0 118

پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان خریداری کے لیے ناروے کے ٹیلی نار گروپ کو 108 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی۔

بولی ٹیلی نار پاکستان کی سو فیصد خریداری کے لیے نقد اور قرض کو نکال کر دی گئی تھی،پی ٹی سی ایل اس خریداری کی ادائیگی بیرونی قرض سے کرے گی۔

ٹیلی نار پاکستان کے پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ سبسکرائبرز ہیں، کمپنی نے ستمبر تک 12 مہینوں میں 112 ارب روپے کمائے تھے۔

خریداری مکمل ہونے سے پی ٹی سی ایل7کروڑ افراد کو موبائل، فکسڈ اور مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل کا انتظامی کنٹرول متحدہ عرب امارات کی کمپنی اِتصالات کے پاس ہے۔ اس سے پہلے سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفی گیورا نے پاکستان میں دس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا۔

جب کہ سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے چالیس فی صد شیئرز خریدنے کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.