فیس بک میسنجر میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف

0 280

میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ کے بعد فیس بک میسنجر میں بھی میسج ایڈٹ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے،اب تک میسنجر میں غلط ٹائپ کیے گئے میسج کو ان سینڈ (unsend) یا ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

مگر اب آپ کو کسی غلطی پر میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے ایڈٹ کر سکتے ہیں،واٹس ایپ کا بہترین فیچر آخرکار فیس بک میسنجر کا حصہ بن گیا

یہ فیچر موبائل ایپس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین بھیجے گئے میسج کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

البتہ ایسے میسج کے اوپر ایڈٹ کا لیبل نظر آئے گا جس سے واضح ہوگا کہ میسج کو ایڈٹ کیا گیا ہے،واٹس ایپ پیغام ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ختم، ایڈٹ میسج کا فیچر متعارف ہو گیا۔

ایسا کرنے کے بعد وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا جس کو استعمال کرکے میسج کو درست کیا جا سکتا ہے،ڈیسک ٹاپ ورژن میں میسج کے بائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں ایڈٹ بٹن کا انتخاب کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.