عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس،خاور مانیکا کی شکایت پر سماعت کا آج آغاز

0 110

یس کی سماعت کیلئے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک پر رابطہ کیا جائے گا جب کہ بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا الزام ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے پیری مریدی کے چکر میں رابطہ استوار کیا، وقت کے ساتھ دونوں کے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔

ان تعلقات کی بنا پر انہوں نے بشریٰ بی بی کو نومبر 2017 میں طلاق دی اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت گزرنے سے پہلے ہی نکاح کر لیا۔

غیرشرعی نکاح کیس، خاورمانیکا کے وکیل نے ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی،دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق گواہ مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے بیانات ان الزامات کو سپورٹ کرتے ہیں،گواہان کے بیانات کی روشنی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بادی النظر میں جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ٹرائل کے آغاز کے لیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.