القسام بریگیڈ نے غزہ کو غاصبوں کے قبرستان میں تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کردیا، حماس

0 249

غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں غاصب صیہونی حکومت کی بھاری فوجی شکست اور غاصب حکومت کے 10 فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں حماس نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کو غاصبوں کے قبرستان میں تبدیل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے غزہ کے الشجاعیہ علاقے میں ہونے والی لڑائی میں استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں 10 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب فوج کی جانب سے غزہ میں الشجاعیہ کی لڑائی میں اپنے 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف، جن میں زیادہ تر افسران تھے، اس غاصب فوج کی شکست اور استقامت کی قوت و طاقت کے مقابل غاصب حکام کی ناکامی کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم صیہونیوں سے کہتے ہیں کہ آپ کے شکست خوردہ لیڈروں کو آپ کے فوجیوں کی جانوں کی پرواہ نہیں ہے اور آپ کے پاس غزہ سے نکل جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.