فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم گیارہ صیہونی فوجی ہلاک

0 242

فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں کم سے کم گیارہ صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے الشجاعیہ علاقے میں سات صیہونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں یہ تمام فوجی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے غزہ کی زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو گیارہ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہونے والے حملوں میں بیس فوجی اپنے فوجی ساتھیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تیرہ فوجی فلسطینی مجاہدین کے شبہ میں مارے گئے۔

دریں اثنا فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی، اسپتالوں اور طبی مراکز کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ ایسے زخمی فلسطینیوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ جن کا آپریشن فوری طور پر کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مسلسل جاری صیہونی جارحیت کے باوجود تقریبا چھے سو بیمار اور زخمی فلسطینیوں میں سے چار سو تیرہ فلسطینیوں کو علاج و معالجے کے لئے رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.