جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں گیارہ فلسطینی شہید

0 272

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے مزید گیارہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے

صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں خاص طور پر خان یونس شہر پر بمباری کی ہے کہ جس کے نتیجے میں ایک حملے میں ایک ہی گھر کے نو افراد شہید ہوگئے-

صیہونی جنگی طیاروں نے آج بدھ کی صبح کو یہ بمباری شہر خان یونس کے حی الامل علاقے میں خانوادۂ مقداد کے گھر پر کی جس میں نو افراد شہید ہوگئے- شہری خان یونس کے ہی معسکر علاقے میں ایک اور خانوادے ابوعامر کے گھر پر بھی اسرائیلی طیارے کی بمباری میں دو افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.