میچ کے اضافی وقت میں گول ہونے پر فٹبال ٹیم کے صدر نے ریفری کو مکا دے مارا

0 147

ترکش فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک کلب کے صدر کی طرف سے ریفری کو گراؤنڈ پر مکے مارے جانے کے بعد ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیے گئے۔

ایریمان اسٹیڈیم میں ترکش کلب انقرہ گوکو اور رائزس پور کے درمیان میچ میں انقرہ گوکو کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی اور میچ کے 90 منٹ مکمل ہو چکے تھے۔

تاہم میچ ریفری کی جانب سے 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کردیا، یہ بات انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیلڈ میں داخل ہوکر میچ ریفری کو زوردار مکا دے مارا۔

یہ منظر دیکھ کر میدان میں بھگدڑ مچ گئی جس سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئےجس کے بعد طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ترک عدالت نے فاروق کوکا کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ تشدد کے الزام میں دو دیگر ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ترکیے کے صدر طیب اردگان نے واقعے کی شدید مذمت کی اور ریفری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ترکش فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکش فٹبال کا شرمناک ترین دن ہے ، اس واقعے کے بعد غیر مینہ مدت کے لیے ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.