وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمدنے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے، ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں۔