جواد خواجہ قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

0 111

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے، جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.