سٹی کونسل میں میونسپل چارجز بجلی بلوں میں وصولی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

0 78

حکومتی قرارداد پر رائے شماری کے بغیر کثرت رائے سے منظور قرار دے دیا گیا، حافظ نعیم الرحمان کا مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اپوزیشن کی مخالفت پر ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی تعمیری کام کرنا ہی نہیں چاہتی۔ دوسری جانب حافظ نعیم الرحمن نے میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے اجلاس میں میونسپل چارجز بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تو اپوزیشن ارکان نے اعتراض کیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کے قبضہ میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجیں گے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جماعت اسلامی عدم اعتماد لے کر آئے، مقابلہ کریں گے۔

ایوان نے بلدیاتی ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے سندھ حکومت سے ساڑھے گیارہ ارب روپے بیل آؤٹ پیکج دینے اور فی یوسی تین کروڑ روپے دینے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کرلیں ۔

کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ 75 فیصد بڑھانے کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی، سٹی کونسل بلدیہ عظمیٰ کراچی نے میونسپل چارجز بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.