شیخ ناصری کا شیخ محمد حسن جعفری کی دختر کے انتقال پر اظہار افسوس

0 343

معتمد مرجعیت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی دختر کے انتقال پرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان  شیخ ہادی حسین ناصری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے غم میں برابر کے شریک ہیں خداوندِ قدوس مرحومہ کو جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا کرے۔

 

میڈیا سیل شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کےمطابق شیخ ہادی حسین ناصری نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بے شک بیٹی کا صدمہ ناقابل برداشت ہوتا ہے اس دکھ کی کیفیت میں اللہ تعالیٰ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے آخر میں مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں جگہ کی دُعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.