جنگ کے بعد غزہ میں کیا کرنا ہے؟ صیہونی خفیہ ٹیم کی پلاننگ کا انکشاف

0 192

صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے گی کہ جنگ کے بعد غزہ میں کرنا کیا ہے۔

صیہونی نیوز چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کی قیادت میں دفاعی ادارے کی اس خفیہ ٹیم کی چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور توقع ہے کہ اس ہفتے دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

اس خفیہ ٹیم میں صیہونی فوج، موساد اور شن بیٹ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

صیہونی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے چینل 13 کو بتایا کہ امریکہ میں صیہونی حکومت کے سفیر مائیک ہرزوگ بھی ان میٹنگز میں موجود رہے ہیں اور امریکہ ان تمام معاملات سے آگاہ ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو پہلے کہہ چکے ہیں کہ صیہونی حکومت جنگ کے بعد بھی غزہ میں فوج کی موجودگی برقرار رکھے گا۔

بائیڈن انتظامیہ صیہونی حکومت کے ”اپنے دفاع کے حق“ کی حمایت کرتی رہی ہے، لیکن اس نے غزہ پر دوبارہ قبضے اور اس کی حدود میں کسی قسم کی کمی کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.