صیہونی حکومت نے لبنان پر حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے: امریکی اخبار
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔
دوسری جانب جنوبی لبنان کے قصبے طیبہ پر صیہونی حکومت کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں میئر حسین علی منصور شہید ہوگئے۔