حزب اللہ: نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ کی دھمکی گيدر بھپکی

0 217

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین نے تحریک حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور دیگر حکام کی دھمکیوں کو گيدر بھپکیوں سے تعبیر کیا ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ صیہونی دشمن لبنان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان کے خلاف نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیاں اور بے سود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمیں دھمکیوں کی کوئی پرواہ اور ڈر نہیں ہے کیونکہ ہم میدان اور استقامت کے لوگ ہیں اور 1993 سے 1996 تک کے اور پھر 2006 کے تمام تجربات بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں اور جب بھی ہم پر حملہ ہوا ہم نے اپنے ملک اور قوم کو کامیابی کا ثمرہ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.