جنوبی افریقا اور بھارت کا دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

0 111

سیریز کا دوسرا میچ  منگل کو  سینٹ جارج پارک ، کبحا میں کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ،تین ون ڈے اور دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا جو 10 دسمبر کو ڈربن میں شیڈول تھا بارش کی نذر ہوگیا تھا۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) سینٹ جارج پارک ، کبحا میں کھیلا جائے گا ۔

تیسرا اور آخری 14 دسمبر کو نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کو سوریہ کمار یادو لیڈ کریں گے۔

تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 دسمبر کو جوہانسبرگ کے مقام پر شیڈول پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سینٹ جارج پارک، کبحا میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر کو بولینڈ پارک، پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.