ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری  

0 132

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسگ کی منظوری دے دی،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے۔

 

اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جب کہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.